*دوسروں میں برائیاں نہ ڈھونڈیں*
*اپنے اندر اچھائیاں تلاش کریں*
تحریر ! سید شاکر علی شاہ
لاہور پریس کلب کا الیکشن قریب ارہا ہے الیکشن کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کے لیے اپنی عزت کی سیٹ بیلٹ لگانا نہ بھولیے گا کیونکہ اپ کو ہرانے کی کوشش میں الزام تراشیوں کے بہت سے سپیڈ بریکر بھی ائیں گے اپ کی گاڑی کی لائٹ تیز ہونی چاہیے کیونکہ اگے جنگل ہے ہر قسم کے جانور بھی اگے ا سکتے ہیں ہارن کا استعمال نہ بھولیے گا کیونکہ اگے خرید و فروخت کے لیے دکانیں بھی لگ گئی ہے
ضروری تاکید؛
اپ کے پاس دماغی اسلحے کی کمی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس روڈ پر زبان کے اسلحے سے لوٹنے والے ڈاکو بھی ملیں گے ؟
یہ چند ہدایات اپ کی خدمت میں اس لیے پیش کی ہیں لوگوں کو تو ہم بتاتے ہیں ہمارا الیکشن ایک فیسٹیول ہے لیکن الیکشن ڈے تک پہنچنے سے پہلے پڑھے لکھے لوگ ایک دوسرے پر خود ساختہ بنائی ہوئی ناکامیوں کے ساتھ ساتھ عزتوں کے بھی پوسٹرز لگاتے ہیں لاہور پریس کلب صحافیوں کا قلعہ ہے یہاں پر ایک دوسرے کے خلاف ہونے والی گفتگو سے مختلف اداروں میں صحافیوں کو جو سارا سال مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس پر بھی سوچ وچار ہونا چاہیے ؟
اپ کیوں بھول جاتے ہو کہ آپ چوتھا ستون ہو اپ کی سارے ادارے عزت کرتے ہیں اپ کا معاشرے میں ایک مقام ہے لیکن ہم ایک الیکشن جیتنے کی کوشش میں اپنی عزت مقام مرتبہ سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں
میرے بھائیو کسی کو برا ثابت کر کے الیکشن جیتنے کی بجائے خود کو بہتر ثابت کرو دوسروں کو برا نہ کہو خود پر فخر کرو










