ڈی پی او محمد راشد ہدایت پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے اچانک تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ گئے۔ ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، مال مقدمات، حوالات اور بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ تکمیل ریکارڈ میں غفلت اور لاپرواہی پر ایس ایچ او اور محرر تھانہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے وارننگ جاری کی گئی
جھنگ(سٹارنیوز) ڈی پی او محمد راشد ہدایت پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے اچانک تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ گئے۔ ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، مال مقدمات، حوالات اور بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ تکمیل ریکارڈ میں غفلت اور لاپرواہی پر ایس ایچ او اور محرر تھانہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے وارننگ جاری کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے اچانک تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ گئے۔ ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، مال مقدمات، حوالات اور بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ تکمیل ریکارڈ میں غفلت اور لاپرواہی پر ایس ایچ او اور محرر تھانہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے وارننگ جاری کی گئی ۔ ڈی پی او نے تھانہ میں موجود کمپلیننٹس سے پولیس کے رویے سے متعلق استفسار بھی کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ درخواستوں پر فوری کاروائی کر کے میرٹ پر متاثرین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنائیں۔ مقررہ وقت میں ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے جس میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پولیس افسران تھانہ جات میں شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













