حکومت کی خصوصی ہدایات کی پر سال 2024 کی دوسری انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہو چکی ہے جوکہ یکم مارچ 2024تک جاری رہے گی

جھنگ (سٹارنیوز)حکومت کی خصوصی ہدایات کی پر سال 2024 کی دوسری انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہو چکی ہے جوکہ یکم مارچ 2024تک جاری رہے گی۔حالیہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 81 ہزار 759 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ہیلتھ افسران اور نمائندہ ڈبلییو ایچ او ہیلتھ ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے مختلف پوائنٹس پر براہ راست نگرانی سمیت بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی تصدیق بھی کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے نونہالوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں مستقبل میں کسی بھی جسمانی معذوری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوران مانیٹرنگ ہیلتھ افسران کا کہنا تھا کہ مہم کے مائیکرو پلان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

رپورٹ علی رحمان انصاری