سیلاب متاثرین کیلئے فری آئی کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں، سید جوہر علی شاہ،آپریشن اور لینز،ادویات کی مفت فراہمی جاری ہے، ڈاکٹر عدنان مہدی
گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی )سیلاب متاثرین کیلئے فری آئی کیمپ کسی نعمت سے کم نہیں، سید جوہر علی شاہ،آپریشن اور لینز،ادویات کی مفت فراہمی جاری ہے، ڈاکٹر عدنان مہدی۔تفصیلات کے مطابق سیوا سادات ڈیرہ معصوم علی شاہ پر تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقادکیاگیا، ہزاروں افراد کا چیک اپ کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں مریضوں کے آپریشن کیئے گئے ہیں، جنہیں مفت ادویات اور کھانے کی سہولت اور رہائش بھی فراہم کی گئی ہے۔اس موقع پر سرپرست المعصوم ویلفیئر سوسائٹی سیوا سادات سید جوہر علی شاہ نے بتایا کہ تین روزہ فری آئی کیمپ میں چار سو سے زائد افراد کا آپریشن کیا گیا ہے اس قیمتی آپریشن میں تقریبا پچیس سے تیس ہزار روپے کا خرچہ آتا ہے۔ فری کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات اور رہائش، کھانا بھی دیاگیا ہے۔گڑھ مہاراجہ کے عہدیداران شیخ امتیازرحمانی، رانا محمد سلیم، امتیاز سیال۔اقبال مولائی،ضیغم عباس عاجز سیال نے دورہ کیا۔ڈاکٹر عدنان مہدی نے کہا کہ اس کیمپ میں بھکر،مظفرگڑھ، لیہ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ آور مقامی مریضوں کی ایک ہزار سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔یہ کیمپ دی سوسائٹی فار بلائنڈ پری وینشن آف کراچی کے خصوصی تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔اس میں کراچی کے ماہرین امراض چشم،ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر رئیس احمد، ڈاکٹر رفیق احمد، ڈاکٹر علمدار حسین، کے ساتھ پیرامیڈکل سٹاف میں ڈاکٹر رشید احمد چودھری ودیگرز افرادنے خدمات سرانجام دیں۔ اس فری آئی کیمپ کیلئے انتہائی کارآمد اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور منتظمین سے اظہار تشکر کیا۔













