گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی )رضائے الٰہی کے حصول کیلئے دوروزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیامحسن رضا ڈب
سیلاب متاثرین کیلئے فری کیمپ ایک نعمت ہے۔رضوان قدیرچیمہ
خدمت انسانیت کا یہ سفرقابل فخر، قابل تحسین ہے۔شیخ امتیازرحمانی
لوگ امراض چشم، ملیریا اورڈائریا میں مبتلا ہوئے ہیں ،ڈاکٹر سمیرا منیر
تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں مہر قلب علی چلڈرن ہسپتال کے زیر اہتمام دربار میاں جلال موضع عنایت شاہ گڑھ مہاراجہ میں سیلاب متاثرین کیلئے دوروزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مفت چیک اپ اورفری ادویات تقسیم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میں تقریبا چھ سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔اس کیمپ میں ڈاکٹر الیاس رضا ڈب، ڈاکٹر عرفان زاہد، ڈاکٹر منصور احمد، لیڈی ڈاکٹر سمیرا منیر، آصف رضا ساجد ودیگرز نے خدمات سرانجام دیں، کیمپ کی سرپرستی مہرمحسن رضا ڈب نے کی۔چوہدری رضوان قدیر چیمہ اور شیخ امتیازاحمدرحمانی نے دورہ کیا اور منتظمین کیمپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔