جھنگ: ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی سیلاب سے متعلق پریس کانفرنس،
جھنگ (سٹارنیوز)تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حالیہ سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد کیلئے کوشاں رہی۔ تمام محکموں کے افسران، سٹاف اور پاک فوج نے اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے خدمت خلق کے تحت سیلاب متاثرین کو وقت پر کھانا، بچوں کو دودھ، نشیبی علاقوں میں راشن کی فراہمی اور جانوروں کو چارہ،ونڈہ اور سائیلج کی فراہمی، سیلاب میں پھنسے افراد اور مویشیوں کا قبل از وقت انخلاء کو بھی ہر صورت یقینی بنایا ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے فلڈ 2025کے حوالہ سے میڈیا نمائندگان سے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیلاب سے قبل اور دوران سیلاب 4 لاکھ 23ہزار 594افراداور 2لاکھ 23ہزار423مویشیوں کو دریا کے نشیبی علاقوں سے انخلاء کیا۔ محکمہ ریسکیو کی جانب سے 73ہزار403افراد اور 715مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے بچایا گیا۔ 26 پوائنٹس پر 150 کشتیاں موجود رہیں جن میں ریسکیو1122کی 51، پاک فوج کی 37 کشتیاں تھیں جبکہ 58 بیٹرے بھی شامل ہیں جو لوگوں اور مویشیوں کو بچانے کے لیے استعمال میں لائے گئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 35ریلیف کیمپس قائم کئے گئے جن میں 20کیمپس حکومت کی مستقل عمارتیں، 8 عارضی عمارتیں اور7 دسترخوان شامل ہیں۔ہیلتھ کیمپس میں (ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، ضروری ادویات) ،لائیو سٹاک کیمپس میں (ویٹرنری آفیسرز، ادویات، ویکسینیشن، چارہ، وانڈا، سائیلج)، مستقل کیمپوں میں رہنے کی سہولت تین وقت کا کھانا، مچھر دانیاں ، بچوں کےلئے بستر اور کھیلنے کےلئے پلے ایریا، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے سکول بنایا گیا تھا۔انہوںنے فیلڈ ٹیموں کے حوالہ سے بتایا کہ تیار کھانا اور خشک راشن کی تقسیم کے لیے 35 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن میں مویشیوں کے لیے 9 موبائل ٹیمیں، 103 موٹر سائیکل ٹیمیں، 28کلینک آن ویلز اور 2 کلینک بوٹ شامل ہیں ۔ اس دوران 3 لاکھ 15ہزار 995سے زائد افراد میں تیار کھانا فراہم کیا گیا۔ مزید برآں امدادی سامان کی تقسیم کے حوالہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 16 زیر آب موضع جات میں 9.7 ٹن خشک راشن تقسیم کیاجس کے مطابق 12901خشک راشن، سبز چارہ 214120 کلوگرام، سائیلج 32140 کلوگرام، چوکر 6475 کلوگرام، وانڈا 393880 کلوگرام تقسیم کیا گیا۔طبی سہولت کے حوالہ سے 45542افراد کا علاج معالجہ کیا گیا جبکہ 73070جانوروں کی ویکسین لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب کے دوران نقصانات کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 311موضع جات متاثرہوئے، 5,63,000آبادی متاثرہوئی ، 3,80,988رقبہ (ایکڑ ) متاثر ہوا، 108سڑکیں، 3,24,292( ایکڑ) فصلوں کو نقصان پہنچا، 229سکول ، 19صحت کی سہولیات، 13 ویٹرنری ہسپتال شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پاک فوج کی جانب سے سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کا کردار سیلابی صورتحال کے دوران انتہائی مثبت رہا اور میڈیا کی نشاندھی پر امدادی سرگرمیوں کو بھی بروقت مکمل کیا گیا،۔
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/ روزنامہ اوصاف/روزنامہ ملتان ویلی/ جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ













