جمعیت طلباء اسلام جھنگ کا انتخابی اجلاس، نئے عہدیداران کا انتخاب

احمدورسیال(تحصیل رپورٹر) جمعیت طلباء اسلام جھنگ کا ایک اہم انتخابی اجلاس پنڈی محلہ، جھنگ صدر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی مشاورت اور باہمی اتفاق رائے سے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اتفاقِ رائے سے ڈاکٹر ذوالقرنین کھوکھر کو صدر اور حافظ وقاص نعمانی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اس موقع پر ملک عبدالرب معاویہ کھوکھر نے نومنتخب ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ منتخب عہدیداران کو دین، طلباء اور تنظیم کی مخلصانہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

✍️ رپورٹ: سیف اللہ صدیقی کھوکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ اسلام// جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال 03014324625