نواب شمشیر علی خان سیال – ایک تجربہ کار افسر کی پیشہ ورانہ خدمات

جھنگ: ضلع جھنگ کی معروف نواب فیملی سے تعلق رکھنے والے نواب شمشیر علی خان سیال نے چک رسول پور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج جھنگ آدھی وال سے گریجویشن مکمل کی۔

انہوں نے محکمہ ریونیو میں بطور تحصیلدار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے لیہ، میانوالی اور کلور کوٹ میں خدمات انجام دیں۔ انہیں مختلف اضلاع میں بطور ایڈیشنل کمشنر تعینات کیا گیا، جن میں ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، مظفر گڑھ، خوشاب اور چکوال شامل ہیں۔

نواب شمشیر علی خان سیال نے بطور ایڈمنسٹریٹو افغان ریفیوجیز، سیکرٹری ریونیو بورڈ، اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں انہیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے منصب پر تعینات کیا گیا۔

دورانِ ملازمت انہوں نے مختلف شعبوں میں اصلاحات، ترقیاتی اقدامات اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔