ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) – ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال بھی شریک ہوئے۔

کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مختلف مسائل اور شکایات براہِ راست افسران کے سامنے رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے تمام درخواست گزاروں کی بات غور سے سنی اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہدایات جاری کیں کہ مسائل کا شفاف اور جلد از جلد حل یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کھلی کچہریاں عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں، اور ان کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔