ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ممتاز سماجی و ہر دلعزیز شخصیت رانا صغیر اللہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ممتاز سماجی و ہر دلعزیز شخصیت رانا صغیر اللہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ وہ ایک نرم خو، خوش اخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف خاندان بلکہ دوستوں، اہلِ علاقہ اور پورے حلقہ احباب کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔مرحوم رانا صغیر اللہ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ عوامی خدمت، رفاہی کاموں اور معاشرتی بھلائی کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ ان کی ملنساری، وضع داری اور خدمت گزاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس کا بروقت اطلاع دی جائے گی۔ ان کی وفات پر مختلف سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔













