وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صفائی کی سہولیات کو بہتر بنا کر شہریوں کی صحت سے جڑے کئی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صفائی کی سہولیات کو بہتر بنا کر شہریوں کی صحت سے جڑے کئی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وہ “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت جاری کی کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام جاری ہے، تاکہ گلی محلوں میں صفائی کا بہترین نظام قائم کیا جا سکےان کا کہنا تھا کہ “جس طرح ہم اپنے گھروں کو صاف رکھتے ہیں، اسی طرح اپنی گلیوں اور محلوں کو بھی صاف رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اگر ہر شہری اپنی گلی کو صاف رکھے گا تو ہمیں جلد ہی چمکتا دمکتا ٹوبہ ٹیک سنگھ دیکھنے کو ملے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کرنے والے افراد ہمارے معاشرے کے قابلِ احترام اور بڑے لوگ ہیں۔ “جس طرح بیٹیاں اپنے گھروں کی صفائی کا خیال رکھتی ہیں، اسی جذبے سے ہمیں بھی اپنی گلیوں اور سڑکوں کو سنوارنا ہے۔ کوڑا کرکٹ کو دائیں بائیں پھینکنے کے بجائے باقاعدہ ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔” ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی زندگی میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت تمام ضلعی محکمے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ “گلیوں اور سڑکوں کو دھو کر چمکایا جا رہا ہے اور عوام کو احساس دلایا جا رہا ہے کہ صاف ماحول ہی خوشحال زندگی کی بنیاد ہے۔”انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور صفائی کو اپنی روزمرہ کی ترجیح بنائیں، تاکہ ہم سب مل کر ایک صحت مند، خوشحال اور صاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تعمیر کر سکیں۔*