جھنگ پولیس کی بروقت کارروائی، بلائنڈ مرڈر ٹریس، تینوں ملزمان گرفتار

جھنگ (سٹارنیوز)جھنگ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اندھے قتل کو نہ صرف بروقت ٹریس کیا بلکہ اس میں ملوث سفاک ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں بھی لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 17 ستمبر کو تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقہ میں کپاس کی فصل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت نئیر ولد حق نواز قوم کوڈھن کے نام سے ہوئی، جسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور مقدمہ درج کر کے جدید و روایتی طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ کرائم سین سے برآمد ہونے والے چاقو، چابیاں اور موٹرسائیکل نے اس اندھے قتل کی گتھی سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔تفتیش کے دوران قتل میں ملوث تینوں ملزمان عابد، عرفان اور حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے نازیبا ویڈیو کے تنازعے پر مقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ جھنگ پولیس ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
جھنگ پولیس کی بروقت کارروائی، بلائنڈ مرڈر ٹریس، تینوں ملزمان گرفتار
128













