پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کی بروقت کارروائی۔اغوا شدہ طالبات بازیاب۔ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نیر عباس چٹھہ، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کی بروقت کارروائی۔اغوا شدہ طالبات بازیاب۔ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نیر عباس چٹھہ، ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ۔تفصیلات کےمطابق۔۔۔۔گڑھ مہاراجہ محلہ خیمہ سادات کی رہائشی دی ایجوکیٹر سکول میں زیر تعلیم جماعت دہم کی طالبات فائقہ فاطمہ،سیرت زہرا صبح کے اوقات میں سکول جارہی تھیں کہ ملزمان اسدمیراثی، چاند میراثی، مسمات گڑیا کے بہلانے پھسلانے کے رکشہ میں سوار کرکے فرار ہو گئے۔مقامی پولیس نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مغویہ بچیوں کو بازیاب کرتے ہوئے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ نیر عباس چٹھہ، سب انسپکٹر دانیال اشفاق، پولیس کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔درایں اثناء نیر عباس چٹھہ ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ معاشرے میں ایسے ناسوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔













