حکومت پنجاب کاپروگرام” اپنی چھت اپنا گھر”متوسط طبقہ کے لیے ایک بہترین پروگرام ہے۔شرائط پر پورا اترنے والے ان لائن اپلائی کریں۔ NRSPکے ریجنل انچارج کمال الدین اور تحصیل عیسے خیل کے انچارج محمد اقبال کی مشترکہ پریس کانفرنس
میانوالی(اللہ نوازخان) حکومت پنجاب کاپروگرام” اپنی چھت اپنا گھر”متوسط طبقہ کے لیے ایک بہترین پروگرام ہے۔شرائط پر پورا اترنے والے ان لائن اپلائی کریں۔ NRSPکے ریجنل انچارج کمال الدین اور تحصیل عیسے خیل کے انچارج محمد اقبال کی مشترکہ پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق اپنے گھر کی ملکیت کا خواب ہر شہری دیکھتا ہے،مگر مہنگائی کے اس دور میں گھر تعمیر کرنا بہت ہی مشکل ہے۔حکومت پنجاب نے”اپنی چھت اپنا گھر”کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے, جو کہ متوسط طبقہ کے لیے ایک بہترین پروگرام ہے۔یہ باتیں NRSP کےریجنل انچارج کمال الدین اور تحصیل عیسےخیل کے انچارج محمد اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کانفرنس کے دوران کیں۔کمال الدین نےکہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کم آمدنی والے افراد اپنا گھر تعمیر نہیں کر سکتے وہ بلا سود قرض حاصل کر کے گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےمحمد اقبال نے کہا کہ کچھ شرائط ہیں ان پر پورا اترنا ضروری ہے۔مثال کے طور پر شہر میں ایک سے پانچ مرلہ تک اور دیہاتوں میں دس مرلہ کا مالک فرد اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ کوئی فرد محروم نہ رہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض افرادشرائط پر پورا نہیں اترتےتو وہ سفارشیں وغیرہ شروع کر دیتے ہیں حالانکہ یہاں سفارش نہیں چلتی۔محمد اقبال نے مزید وضاحت کی کہ قرض کےحصول کا طریقہ کار بہت ہی آسان ہے۔مطلوبہ رقبے کا مالک فرد پہلے آن لائن اپلائی کرے،جب اس کی درخواست منظور ہو جائے تو آسان سا پراسس مکمل کر کے قرض کی رقم 15 لاکھ تک حاصل کر سکتا ہے۔محمد اقبال نے مزیدکہا کہ قرض حاصل کرنے والا دو ضامن لائے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد اقبال نے کہا کہ ہم یہ یقین دہانی حاصل کرتے ہیں کہ کیا قرض کی رقم حاصل کرنے والا قرض کی رقم ادا کر سکے گایانہیں؟یقین دہانی کے بعد درخواست دہندہ کو قرض کی رقم دو قسطوں میں دے دی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں کمال الدین نے وضاحت کی کہ یہ سکیم بلا سود ہے اور بعد میں بھی کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا۔ان کا یہ کہنا تھا کہ اگر کوئی فردقرض منظور کرنے کے نام پررقم طلب کرے تو ہمیں بتایا جائے کیونکہ ہمارا ادارہ بغیر رشوت کے کام کرتا ہے۔













