پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہِ حق پارٹی بھرپور حصہ لے گی، شیخ محمد اقبال
جھنگ (سٹارنیوز) پاکستان راہِ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو فعال کیا جا رہا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جا رہی ہے۔
شیخ محمد اقبال نے کہا کہ پاکستان راہِ حق پارٹی عوام کی خدمت اور انصاف کے قیام کے مشن پر گامزن ہے۔ پارٹی بلدیاتی سطح پر عوامی نمائندگی کو مضبوط بناتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی۔













