گڑھ_مہاراجہ گڑھ موڑ میں بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر
، مقدمہ میں ملوث تمام ریٹیلرز ضمانت پر رہا،
گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل اور ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ حاجی نیئر عباس چھٹہ کی بڑی کارروائی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں مستحق خواتین سے ناجائز کٹوتی کے الزم میں ریٹیلرز کے ہیلپرز کو موقع سے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا، خفیہ اداروں کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل اور ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ حاجی نیئر عباس چھٹہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹر پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے غریب مستحقین خواتین کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پر ریٹیلرز سمیت 11 افراد محمد شاہد ولد محمد صدیق قوم کھوکھر سکنہ کپوری ،عدنان علی ولد محمد اعظم قوم آرائیں سکنہ دولوآنہ ،محمد عثمان ولد اعظم قوم آرائیں سکنہ دولو آنہ، مجاہد عباس ولد اقبال حسین قوم جھمٹ سکنہ محمود کوٹ اللہ دتہ گرفتار ہووے بعد ازاں تمام افراد ضمانت پر رہا ہو گئے،
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/ روزنامہ اوصاف/ ملتان ویلی/ جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ













