سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیرِ توانائی کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا تسلسل جاری افتخار خان بلوچ

افتخار خان بلوچ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی–130 ضلع جھنگ، اور کرنل (ر) ریاض احمد خان بلوچ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی–131 ضلع جھنگ نے نئے تعینات ہونے والے ایس ای واپڈا فیسکو سرکل جھنگ محمد افضل کاٹھیا سے ن لیگی وفد کے ساتھ ملاقات سردار محمد عارف خان کشمیری جوائنٹ سیکرٹری ضلع جھنگ نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں سردار اویس احمد خان لغاری (وفاقی وزیرِ توانائی) کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل، بجلی کی فراہمی میں بہتری، اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
افتخار خان بلوچ اور کرنل (ر) ریاض احمد خان بلوچ نے محمد افضل کاٹھیا کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس کے بعد مھر ساجد حسین سدھانہ ایکسین سیکنڈ فیسکو جھنگ سے بھی ملاقات کی

ملاقات میں چوہدری ناصر جاوید واہلہ نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع جھنگ چوہدری اشفاق احمد باجوہ صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 125 ارشاد خان بلوچ صدر کلچر ونگ ضلع جھنگ اسلم خان بلوچ صدر لیبر ونگ ضلع جھنگ ناصر عباس خان نائب صدر حلقہ پی پی130 ملک شوکت عباس صدر یوتھ میڈیا ٹیم مھر احسان اللہ نول نائب صدر لیبر ونگ ملک ممتاز حسین نے بھی شرکت کی اور عوامی ریلیف کے سلسلے میں تجاویز پیش کیں۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔