بچوں کی صلاحیت،ڈسپلن،نظم و ضبط اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے مختلف کلاسز سے ہونہار اور ریگولر طلباء و طالبات میں سے ،،سٹوڈنٹ وائس لیڈر آ ف کلاسز،،کا انتخاب کیا جاتا ہے مسز فرحین اسامہ

جھنگ (سٹارنیوز ) بچوں کی صلاحیت،ڈسپلن،نظم و ضبط اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے مختلف کلاسز سے ہونہار اور ریگولر طلباء و طالبات میں سے ،،سٹوڈنٹ وائس لیڈر آ ف کلاسز،،کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں سیش ( S A S H) پہنائے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ مسز فرحین اسامہ نے ہونہار طلباء و طالبات کو سٹوڈنٹ وائس لیڈر آ ف کلاسز کے انتخاب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کی صدارت سپیرئیر کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے کی جبکہ تقریب میں منتخب سٹوڈنٹ وائس لیڈر آ ف کلاسز سمیت طلباء و طالبات اور انچارج کلاسز نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آ غا ز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور مختلف کلاسز کے ہونہار ،،سٹوڈنٹ وائس لیڈر آ ف کلاسز،،طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں ڈائریکٹر سپیرئیر کالج مسز فرحین اسامہ اور پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے سٹوڈنٹ وائس لیڈر آ ف کلاسز طلباء و طالبات کو سیش پہنائے ،تقریب سے پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر باقیوں یعنی طلباء و طالبات کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے اور ہمارے لئیے سب سے بڑے لیڈر حضرت محمد ہیں ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا ہے ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے کالج اور معاشرے کو بہتر بنانا ہے ۔والدین اور اساتذہ کا ادب ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔