بلدیاتی انتخابات۔راہ حق پارٹی واہل سنت والجماعت بھرپور حصہ لے گی۔لیاقت علی میو

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز رپورٹ)بلدیاتی انتخابات۔اہل سنت والجماعت بھرپور حصہ لے گی۔لیاقت علی میو۔تفصیلات کےمطابق اہل سنت والجماعت گڑھ مہاراجہ کے صدر چوہدری لیاقت علی میو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کی جانب سے دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے جوکہ خوش آئند ہے اہل سنت والجماعت گڑھ مہاراجہ سمیت تحصیل احمدپورسیال کی تمام یونین کونسل میں انتخابات میں حصہ لے گی اس سلسلہ میں یونین کونسل سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، قائدین اہل سنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا معاویہ اعظم کی سرپرستی میں اہل ،مخلص اور دیانت دار افراد کو انتخابات کے میدان میں اتارا جائے گا۔