بلدیاتی انتخابات۔سنی علماء کونسل متحرک۔ضلع بھر میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان۔خالد محمود کی صدارت میں فیصلے۔
جھنگ (سٹارنیوز)بلدیاتی انتخابات۔سنی علماء کونسل متحرک۔ضلع بھر میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان۔خالد محمود کی صدارت میں فیصلے۔تفصیلات کےمطابق جھنگ ( ) سنی علماء کونسل جھنگ کے صدر حافظ خالد محمود جھنگوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد سنی علماء کونسل نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سنی علماء کونسل جھنگ کا ایک اہم اجلاس مورخہ 14 اکتوبر 2025 بروز منگل منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر حافظ خالد محمود جھنگوی نے کی۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری قاری رفیق حیدری، رانا شوکت علی، خلیل الرحمٰن اور قاری عزیز اللہ سمیت ضلعی باڈی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، تنظیمی امور اور اُمیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ خالد محمود جھنگوی نے کہا کہ سنی علماء کونسل ایک نظریاتی و عوامی جماعت ہے جو عوامی خدمت کے جذبے سے میدان میں اُترے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی جھنگ سمیت تمام تحصیلوں سے بلدیاتی امیدوار کھڑے کیے جائیں گے تاکہ عوام کو دیانتدار، خدمت گزار اور ایماندار قیادت میسر آسکے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری قاری رفیق حیدری نے اس موقع پر کہا کہ سنی علماء کونسل بلدیاتی اداروں کو فعال اور عوامی نمائندگی کے حقیقی تقاضوں کے مطابق چلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل، تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے ۔اجلاس کے آخر میں تمام اراکین نے بلدیاتی انتخابات میں متحد ہو کر بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













