چناب پریس کلب جھنگ اینڈ چناب یونین آف جرنلسٹس جھنگ کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے

جھنگ(سٹارنیوز ) چناب پریس کلب جھنگ اینڈ چناب یونین آف جرنلسٹس جھنگ کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق وحید احمد ملک چناب پریس کلب جھنگ کے صدر اور مہر محمد ریاض نول سیکرٹری جبکہ مہر عنصر عباس سربانہ سیال چناب یونین آ ف جرنلسٹس جھنگ کے صدر اور مہر محمد فاضل کانواں جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں اس کے علاؤہ دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس میں چناب پریس کلب جھنگ کے محمد یوسف رضا بھٹی سینئر نائب صدر، مہر حسنین آہیر نائب صدر، منیر عباس سہیل جوانئٹ سیکرٹری ، علی حسن ملک فنانس سیکرٹری، سہیل احمد انفارمیشن سیکرٹری، ملک عرفان حیدر ، سرفراز خان ایگزیکٹو ممبر ان جبکہ چناب یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے راشد رضوان علی سینئر نائب صدر، چوہدری امیر حسین ساجد نائب صدر، ملک شوکت محمود جوائنٹ سیکرٹری ، جمشید اقبال فنانس سیکرٹری، غلام اللہ فاروقی انفارمیشن سیکرٹری، جاوید اقبال ، چوہدری قیصر عباس ایگزیکٹو ممبران کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے ۔جھنگ کے سیاسی و مذہبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے۔ کہ چناب پریس کلب جھنگ کی ٹیم ڈسٹرکٹ جھنگ کی بہتری اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور مثبت صحافت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہونگے۔