سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف کیے جائیں
چوہدری محمد شہباز گجر ایڈووکیٹ
جھنگ۔ (سٹارنیوز)جمیعت علماء اسلام جھنگ کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف میڈیکل /خوراک کیمپ محلہ پنڈی بند پر آج چودھویں روز بھی جاری رہا جس میں سیلاب متاثرین کو ڈاکٹر ز نے چیک اپ کیا اور دوائیاں فراہم کیں اور متاثرین کو کھانا بھی پہنچایا گیا ۔اس موقع پر جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے جماعتی ذمہ داران و رضاکاران سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کو بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور چھوٹے کسانوں کے ذرعی قرضے بھی معاف ہونے چاہیں اور جھنگ کے سیلابی علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فی الفور آئندہ سیلابوں کو روکنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے اور توانائی و سیرابی کے عظیم منصوبہ کالا باغ ڈیم کو ضرور تعمیر ہونا چاہیے ۔ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اپنی جگہ پر اہمیت رکھتی ہے مگر کالا باغ ڈیم کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بغیر سندھ اور پنجاب میں سیلاب کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ۔ اس موقع پر مولانا سلیم اختر(فیصل آباد) ، مولانا محمد عرفان (فیصل آباد)، قاری محمد طارق، مولانا مصدوق شاہ، انجینئر نصراللہ ڈھڈی، حافظ محمد عمیر، حافظ محمد وسیم و دیگر ذمہ داران و رضاکاران موجود تھے
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال













