ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ احمد پورسیال میں کھلی کچہری

گڑھمہاراجہ(سٹارنیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ احمد پورسیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے جنہیں سن کر ڈی پی او نے ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کئے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی درخواست پر تھانہ احمد پورسیال کے علاقہ میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مزید سہولت میسر آ سکے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ احمد پورسیال سمیت تمام تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے شہریوں سے منشیات کی صورتحال پر استفسار کرتے ہوئے اور پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ “نشہ مکاؤ مہم” میں سوسائٹی کو بھرپور شریک کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عوامی خدمت کے اس عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔