جھنگ: صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب، مولانا محمدآصف معاویہ سیال کو امن ایوارڈ شیلڈ پیش کی گئی

جھنگ( سٹارنیوز)کے مطابق صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب، امیدوار برائے ممبر نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 110، قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال صاحب کی اسلم مارکی جھنگ میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پروقار تقریب میں شرکت کی، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیام امن کیلئے بہترین کاوشوں پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کی طرف سے امن ایوارڈ شیلڈ پیش کی گئی،
جھنگ کے پر امن عوامی لیڈر کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امن ایوارڈ ملنے پر فوجی رمضان خان بلوچ، مہر شفیق وینس، انیس احمد بھٹی، ملک عطااللہ اعوان، قاسم فاروق، قاری عمران معاویہ، مہر حذیفہ خان سیال، و دیگر عوامی حلقوں کی جانب مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/روزنامہ اوصاف/ملتان ویلی/جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ