صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جھنگ کا دورہ – محرم الحرام کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ

جھنگ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ بخاری نے جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر اعلیٰ سطحی بریفنگ لی۔
س موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ، پولیس افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی، صفائی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، ٹریفک پلان، اور میڈیکل کی سہولیات جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
صوبائی وزیر نے مختلف محکموں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ محرم الحرام پرامن اور عقیدت و احترام کے ساتھ گزرے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جھنگ کا دورہ – محرم الحرام کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ
348












