شیخ امتیازرحمانی کی قیادت میں پریس کلب گڑھ مہاراجہ اور پریس کلب شورکوٹ کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ سے خیر سگالی ملاقات۔
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز رپورٹ )تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مثبت پیش رفت، ٹاوٹوں کاداخلہ بند ہونے کے فلیکس آویزاں، عوام کا ملا جلا ردعمل، تفصیلات کےمطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ نیر عباس چٹھہ نے تھانہ کے مرکزی دروازے پر نمایاں طور پر فلیکس آویزاں کرادیا ہے جس میں واضح طور پر عوام اور مظلوم طبقات اور مسائل کے شکار لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو بروئے کار لائے جائیں گے اس سلسلے میں عوام دلالوں اور ٹاوٹوں سے بچتے ہوئے براہ راست ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ سے رابطہ کریں۔اس بارے میں عوام جہاں خوش نظر آئی وہاں تھانے میں موجود پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں سرکاری دستاویزات کو دیکھ کر پریشان بھی ہوئی کہ فرنٹ ڈیسک کی درخواستوں کو غیر سرکاری لوگ نمٹاتے نظر آتے ہیں اور سرکاری افسران کے برعکس مسلوں کی تکمیل کے لئے پرائیویٹ افراد تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مصروف عمل ہیں جن سے کرپشن کے دروازے کھلتے ہیں اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ رشوت کے خاتمے کیلئے بھی فلیکسز لگوائیں۔













