سنی علماء کونسل کے مرکزی رہنما عبدالخالق رحمانی سترہ اکتوبر گڑھ موڑ خطاب کریں گے۔ممتاز فاروقی

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز رپورٹ )سنی علماء کونسل کے مرکزی رہنما عبدالخالق رحمانی سترہ اکتوبر گڑھ موڑ خطاب کریں گے۔ممتاز فاروقی تفصیلات کےمطابق سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کے صدر مولانا ممتاز فاروقی کے بیان کے مطابق جامع مسجد عثمانیہ گڑھ موڑ میں سابق صدر اہل سنت والجماعت چوہدری محمد ریاض جٹ مرحوم ومغفور، محمد کلیم معاویہ مرحوم ومغفور کی یاد میں ایک تعزیتی نشست خطبہ جمعہ المبارک سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عبدالخالق رحمانی دیں گے۔ نشست کی صدارت ملک ملازم حسین کھوکھر کریں گے۔