تحصیل منڈی شاہ جیونہ،پیپرورک مکمل، نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔مہر محمد یار۔الیکٹرک بس سمیٹ دیگر سہولیات فراہمی کے مطالبہ
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی)تحصیل منڈی شاہ جیونہ،پیپرورک مکمل، نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔مہر محمد یار۔الیکٹرک بس سمیٹ دیگر سہولیات فراہمی کے مطالبہ۔تفصیلات کےمطابق منڈی شاہ جیونہ تحصیل کے قیام اور دیگر عوامی انتظامی ضروریات کی تکمیل کیلئے درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو ارسال کردی گئی ہے مہر محمد یار۔
۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک صدر منڈی شاہ جیونہ تحصیل بناؤ تحریک مہرمحمدیار نے منڈی شاہ جیونہ تحصیل کے قیام و دیگر مسائل کے حل کیلئے درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ نواز صاحبہ چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر فیصل آباد ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر جھنگ کو ارسال کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا اور مطالببہ کیا گیا ہے کہ منڈی شاہ جیونہ ضلع جھنگ کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا علاقہ ہے جو آبادی، تعلیم، کاروبار اور جغرافیائی اہمیت کے لحاظ سے
ایک مکمل شہری مرکز بن چکا ہے۔اس کے گرد و نواح میں کوٹ عیسیٰ شاہ، شاہ جیونہ، وڈن دوسیرہ، سبڑ کلیرہ، چنڈ بھروآنہ اور متعدد دیہات آباد ہیں جو روزمرہ ضروریات کے لیے منڈی شاہ جیونہ پر انحصار کرتے ہیں اہم بات یہ ہے کہ منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل بنانے کا پیپر ورک پہلے ہی مکمل ہے،اور اس سلسلے میں صرف نوٹیفکیشن جاری کرنا باقی ہے۔اس کے باوجود علاقہ تاحال تحصیل، سرکاری لاری اڈے، سبزی و فروٹ منڈی
اور سہولت بازار جیسی بنیادی شہری سہولتوں سے محروم ہے۔ عوام کو معمولی ضروریات کے لیے جھنگ شہر کا ۳۰ کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے جو وقت اور وسائل دونوں کا ضیاع ہے۔ لہٰذا منڈی شاہ جیونہ کو انتظامی و تجارتی سہولتوں سے آراستہ کرنا اب حکومتی ذمہ داری اورببب وقت کی فوری ضرورت بن چکا ہے کہ منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے منڈی شاہ جیونہ میں سرکاری بس اسٹینڈ بنایا جائے اور سستے سہولت سہولت بازار کے علاؤہ جھنگ سے سرگودھا روڈ پر چنڈ بھروآنہ اور منڈی شاہ جیونہ تک گرین الیکٹرک بس چلائی جائے













