عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور امت کی پہچان
تحریر وترتیب: محمد زاہد مجید انور
*ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت سیمینار بروز اتوار، 26 اکتوبر بعد از نماز فجر جامع مسجد قادری، محلہ اسلام پورہ، ختم نبوت چوک، مین بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔اس بابرکت اجتماع کی صدارت حضرت مولانا سید نعمان احمد عباسی (سرپرست شبان ختم نبوت) فرمائیں گے، جب کہ اس کی نگرانی کے فرائض مرکزی ذمہ دار شبان ختم نبوت ٹوبہ ٹیک سنگھ، مجاہدِ ختم نبوت حضرت مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی انجام دیں گے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے نائب امیر و ناظم تبلیغ شبان ختم نبوت پاکستان، مذہبی اسکالر، وکیلِ ختم نبوت اور معروف عالمِ دین حضرت مولانا شفیع الرحمن۔اس موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد حسن اور شہر کے معروف عالم دین حضرت مولانا غلام مرتضیٰ نفیسی بھی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دینِ اسلام کی بنیاد اور پیغمبرِ آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی امتیازی خصوصیت ہے۔ یہ وہ عقیدہ ہے جس پر ایمان کے تمام تقاضے قائم ہیں، اور جس کے تحفظ کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے رحمتِ عالم ﷺ کے بعد کوئی نبی، رسول یا مدعی نبوت نہیں آ سکتا، اور اس ایمان کی حفاظت ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے۔شبان ختم نبوت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سیمینار کا مقصد امتِ مسلمہ کو یاد دلانا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ نہ صرف علما بلکہ ہر صاحبِ ایمان کی سعادت ہے۔علمائے کرام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو صبح فجر کے بعد اس اہم تحفظِ ختم نبوت سیمینار میں بھرپور شرکت کریں اور دینِ اسلام کے اس بنیادی عقیدے کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ اجتماع صرف ایک مذہبی تقریب نہیں، بلکہ ایمان کی تازگی، عقیدے کی مضبوطی اور ملتِ اسلامیہ کے اتحاد و استقامت کا مظہر ہے۔ختم نبوت کا پیغام دراصل محبتِ مصطفیٰ ﷺ، عقیدت و وفاداری،اور ایمان کی تکمیل کا پیغام ہے اس کا تحفظ ہی ہماری کامیابی اور نجات کی ضمانت ہے۔*












