نامعلوم چوروں نے زمیندار کے گھر سےپچیس لاکھ مالیت کے زیورات اور پیسے چرالیے۔تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج۔پولیس مصروف تفتیش
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی)نامعلوم چوروں نے زمیندار کے گھر سےپچیس لاکھ مالیت کے زیورات اور پیسے چرالیے۔تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج۔پولیس مصروف تفتیش۔تفصیلات کےمطابق چاہ ماہلے موضع جاناں تھانہ گڑھ مہاراجہ میں محمدعلی ہرل کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں گھر کی چاردیواری پھلانگ کے آہنی تالہ توڑ کر طلائی، چاندنی کے زیورات اور پچاس ہزار روپے نقدی اور دو بنکوں کی چیک بکس چرالیں اور فرار ہوگئے۔15 پر کال کی گئی۔پولیس نے وقوعے کے جائزے کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔فرانزک رپورٹ کے بعد پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مہر اخلاق احمد نول نے کہا ہے کہ چند دنوں میں ملزمان گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔













