مائنز لیبر ویلفیئر بوائز کالج مکڑوال کاانٹرمیڈیٹ میں شاندار رزلٹ۔رزلٹ 97 فیصد رہا۔آئندہ انشاءاللہ 100 فیصد رزلٹ آئے گا۔پرنسپل ڈاکٹر محمد ندیم

میانوالی(اللہ نواخان)مائنز لیبر ویلفیئر بوائز کالج مکڑوال کاانٹرمیڈیٹ میں شاندار رزلٹ۔رزلٹ 97 فیصد رہا۔آئندہ انشاءاللہ 100 فیصد رزلٹ آئے گا۔پرنسپل ڈاکٹر محمد ندیم تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسےخیل کا پسماندہ علاقہ خٹک بیلٹ،جہاں بہت سےمسائل کا شکار ہے وہاں تعلیمی بحران بھی موجود ہے۔ان مسائل کے باوجود گورنمنٹ مائنز لیبر ویلفیئر بوائز کالج مکڑوال اپنی شاندار کارکردگی مسلسل دکھا رہا ہے۔اس سال بھی انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ شاندار رہا۔نتیجہ 97 فیصد رہا۔چار طلباء نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کیے۔ظفرخان نے1051/1200،عاطف خان نے1042/1200,،احمدخان نے1036/1200اوراحمد حسن خان نے1013/1200نےنمبر حاصل کیے۔حکومتی پالیسی کے مطابق یہ ذہین طلبہ ای_بائیک اور لیپ ٹاپ کے بھی حقدار ٹھہرے ہیں۔دیگر طلباء نے بھی بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔بہتر نتائج کے لیے ادارہ کےپرنسپل ڈاکٹرمحمد ندیم اوراساتذہ کی انتھک کوششوں کا دخل ہے۔واضح رہے کہ یہ کالج مسلسل شانداد کارکردگی دکھا رہا ہے۔پرنسپل ڈاکٹر محمد ندیم کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال رزلٹ سوفی صدرہےاور اس کے لیے ہم شدید محنت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ڈسپلن،تعلیم،اخلاق اور دیگر اوصاف پر خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ اس ادارے سے علم حاصل کرنے والے طلباءمعاشرے کے مفید شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔کامیاب ہونےوالے طلباءنےکامیابی کو اساتذہ کی خصوصی کوششوں کاثمر قرار دیا۔کامیاب ہونے والے طلباء کے والدین نے بھی کالج کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ طلباء نےجو شاندار کارکردگی دکھائی ہے،ایسا اساتذہ کی شدید محنت کے باعث ممکن ہوا۔