سیلاب متاثرین کیلئے خدمت انسانیت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ
۔پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔رضوان قدیرچیمہ

گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز)۔تفصیلات کےمطابق احمدپور سیال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پی بی اے انٹرنیشنل جھنگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو گھروں پر کھانا فراہم کیا گیا۔ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث احمدپور سیال کے درجنوں دیہات شدید متاثر ہوئے، جہاں ہزاروں خاندان مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایسے نازک موقع پر پی بی اے انٹرنیشنل جھنگ نے متاثرین کے لیے فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کھانا متاثرہ خاندانوں کی دہلیز تک پہنچایا۔فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا۔پی بی اے کی جانب سے فراہم کردہ کھانے میں مقامی ضرورت کے مطابق معیاری اور تازہ پکوان شامل تھے، جن سے مرد، خواتین اور بچے سب مستفید ہوئے۔سماجی شخصیات،چوہدری رضوان قدیرچیمہ، ڈاکٹر فخر عباس، اینکر پرسن علی امجد چوہدری ،محمد عرفان ہرپل نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں گھروں تک کھانے کی فراہمی متاثرین کے لیے نہ صرف بڑی سہولت ہے بلکہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی ہے۔پی بی اے انٹرنیشنل پنجاب کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ (گولڈمیڈلسٹ)اور جھنگ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار کنول نے اس موقع پر کہا کہ خدمتِ انسانیت ہی ان کا مشن ہے، اور وہ آئندہ بھی ہر ممکن حد تک
متاثرہ خاندانوں کی مدد جاری رکھیں گے۔پی بی اے جھنگ کی ٹیم ڈاکٹرتوحید ،عبدالسمیع ملانہ(ہربلسٹ) ،معاویہ حسنین میو،بلال چوہدری ،عبدالقوی ملانہ ،سونو تحمید نےہمیشہ کی طرح خدمت انسانی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔سماجی، سیاسی اور فلاحی حلقوں نے پی بی اے انٹرنیشنل کےبانی فاٶنڈر ڈاکٹر یونس امین اور چیٸرمین الیاس امین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جذبہ دیگر اداروں کے لیے بھی مثال ہے۔