جھنگ سٹی میں ہلال احمر ہسپتال کی ری ویمپنگ اور توسیع کے منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا
جھنگ( سٹارنیوز)جھنگ سٹی میں ہلال احمر ہسپتال کی ری ویمپنگ اور توسیع کے منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت جدید سہولتوں سے آراستہ گائنی اور پیڈز کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال یکم نومبر سے فنکشنل ہوگا۔ اس معاہدے پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور صدر شیخ شریف ٹرسٹ ڈاکٹر معظم وحید شیخ نے دستخط کیے۔ شیخ شریف ٹرسٹ نے ہسپتال کی تعمیر و توسیع کے لیے 20 کروڑ روپے عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ماہ 20 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے سے جھنگ کے شہریوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔













