ڈاکٹر شیخ محمد عاطف پی ایچ ڈی سکالر بن گئے،ڈگری فلسطینی شہدا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کےنام ۔مبارکباد کے پیغامات
گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز)۔ڈاکٹر شیخ محمد عاطف پی ایچ ڈی سکالر بن گئے،ڈگری فلسطینی شہدا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کےنام ۔مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے مطابق احمدپورسیال کے ہونہار نوجوان جو کہ مقامی سکول میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے بائیو کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ان کے تحقیقی مقالہ کا عنوان “جگر کے سیلز کے جینز پر اینٹی وائرل ادویات کے اثرات”تھا۔ڈاکٹر شیخ عاطف کے اس تھیسز کے سپروائزر ڈاکٹر عبدالغفارسربراہ شعبہ بائیوکیمسٹری فیصل آباد یونیورسٹی تھے۔اپنی کامیابی پر ڈاکٹر عاطف شیخ نے اللہ تعالی کےحضور شکراداکرتے ہوئے اساتذہ،والدین،دوست واحباب کی دعاؤں پر ان سے اظہارتشکرکیا،درایں اثنا سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مسعوداحمد یزدانی، شیخ مظہرسلیم ایڈووکیٹ،شیخ امجدسلیم،کیپٹن محمداکرم شیخ،شیخ محمدسلیم،چیف میڈیاایڈوائزر ایٹا پنجاب شیخ امتیازرحمانی ،کرنل ریٹائرڈ اعجاز احمد، محمد اویس رمضان ،محمدکاشف شیخ ودیگرز سول سوسائٹی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے،













