میانوالی(اللہ نوازخان)ونجاری میں آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری پریشان،گزشتہ روزایک شخص کو کتے نے کاٹ ڈالا۔آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے۔عوامی حلقوں کی ڈپٹی کمشنر میانوالی سے اپیل۔
ونجاری( سٹارنیوز) تفصیلات کے مطابق ونجاری میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہےاور یہ کتے کئی شہریوں کوکاٹ بھی چکے ہیں۔گزشتہ روز ایک دائمی مریض محمد نذیر پنچری(پنکچر لگانے والے)کوایک کتے نے کاٹ ڈالا۔ونجاری کی گلیوں اور اڈے پرآوارہ کتےگھوم رہے ہوتے ہیں۔سکول جانے والےطلبہ و طالبات اور چھوٹے بچوں سمیت کسی بھی شہری کو کتے کاٹ سکتے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ سےاپیل کی ہےکہ آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ شہری آسانی سے آجا سکیں۔بعض اوقات پاگل کتے بھی ونجاری میں آجاتے ہیں اور ان آوارہ کتوں کو کاٹ لیتے ہیں،اس طرح یہ کتے بھی پاگل ہو جاتے ہیں۔












