سابق وفاقی وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری حامد حمید صاحب کی اہلیہ سرگودھا سے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب،

میں اپنے قائد میاں نوازشریف صاحب اور تمام پارٹی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور میری اہلیہ کو مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا، چوہدری حامد حمید

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں آج تمام مخصوص نشستیں حکومت اور اتحادی جماعتوں کو دی گئی ہیں، چوہدری حامد حمید

میں سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر وقت میں ہمارا ساتھ دیا، چوہدری حامد حمید

میں اپنے حلقہ این اے 84 کی غیور عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے آپ کی بہن، بیٹی کو آپ کی خدمت کیلئے رکن قومی اسمبلی نامزدہ کیا ہے اور إنشاءاللّٰه میں اور میری اہلیہ ہمیشہ کی طرح سرگودھا کی ماوں بہنوں بیٹیوں بزرگوں نوجوانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے، چوہدری حامد حمید

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا