رورل ڈسپنسری پیر کمال کی بحالی — مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ کا عوامی خدمت کا روشن باب

مظفر گڑھ (سٹارنیوز)یونین کونسل چک فرازی کی معروف بستی پیر کمال میں واقع رورل ڈسپنسری جو برسوں سے عملے کی کمی کے باعث بند پڑی تھی، بالآخر مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ کی بے لوث محنت، جذبۂ خدمت، اور عوامی درد مندی کی بدولت دوبارہ فعال ہو چکی ہے۔ یہ صرف ایک سرکاری عمارت کا کھلنا نہیں، بلکہ یہ ایک خواب کی تعبیر، ایک درد کا درماں اور ایک بستی میں زندگی کی واپسی ہے۔
مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ نے جس اخلاص، مسلسل رابطہ کاری، اور ذاتی وقت و وسائل کا استعمال کر کے یہ کام ممکن بنایا، وہ نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔ وہ ان شخصیات میں سے ہیں جو اقتدار یا عہدہ نہ رکھتے ہوئے بھی عوام کے دکھ درد کو ذاتی درد سمجھ کر کام کرتے ہیں۔
ان کی یہ کوشش اس بات کی غماز ہے کہ اگر نیت صاف ہو، جذبہ خالص ہو، اور منزل عوام کی بھلائی ہو، تو کوئی بھی بند دروازہ کھولا جا سکتا ہے۔
عوامی سطح پر مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ اور مہر اظہر عباس ترگڑ کے لیے نعرے لگائے گئے، ان کے حق میں دعائیں کی گئیں اور لوگوں نے انہیں علاقے کا اصل خادم قرار دیا۔ ترگڑ برادری کی یکجہتی، خلوص اور ہر وقت حاضر رہنے والا رویہ اہلِ علاقہ کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔
ہاشمی برادران، کھیڑا برادران، ملانہ فقیر برادران اور بستی پیر کمال کے معززین نے اس کامیابی پر کہا کہ:
> “مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ جیسے لوگ اگر ہر یونین کونسل میں ہوں تو صحت، تعلیم، اور انصاف سب کی دہلیز پر ممکن ہو جائے۔”ہم امید کرتے ہیں کہ مہر غلام مصطفیٰ ترگڑ آئندہ بھی اسی خلوص کے ساتھ عوام کی آواز بنتے رہیں گے اور علاقائی ترقی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
دل سے دعائیں اور خراج تحسین!

رپورٹ میاں احمد رمضان