پنجاب بھر کے دوکانداروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری! پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید کی جانب سے دوکانوں کی نیلامی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور چوہدری امجد علی جاوید کی قیادت میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے: فخر ٹوبہ ٹیک سنگھ)پنجاب بھر کے دوکانداروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری! پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید کی جانب سے دوکانوں کی نیلامی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور چوہدری امجد علی جاوید کی قیادت میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں پنجاب بھر کے دوکانداروں کو درپیش نیلامی کے خطرے اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے معاشی و سماجی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تمام پہلوؤں کو زیرِ بحث لانے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فی الفور دوکانوں کی نیلامی کا عمل روک دیا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئندہ اس نوعیت کے فیصلے متاثرہ دوکانداروں سے مشاورت کے بعد ہی کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی کاروباری طبقے کو معاشی دباؤ یا غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑےچوہدری امجد علی جاوید نے اس فیصلے کو دوکانداروں کے حق میں ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ چھوٹے تاجروں اور کاروباری طبقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اسپیکر اسمبلی، وزیر خزانہ اور بورڈ آف ریونیو کے سینئر حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے دوکانداروں کو ریلیف فراہم کیا یہ پیش رفت پنجاب کے کاروباری طبقے کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جو حکومتی اداروں سے انصاف اور شفاف پالیسیوں کی توقع رکھتا ہے۔*