مدینہ سپرسٹور گڑھ موڑ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا
افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ و عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

گڑھ_مہاراجہ( سٹارنیوز) معروف تجارتی مرکز لیہ روڈ گڑھ موڑ پر ایک جدید اور شاندار ہول سیل مدینہ سپرسٹور کا افتتاح کر دیا گیا جس میں معروف سماجی شخصیت حاجی جام سکندر حیات قائد تحصیل سنی علماء کونسل مولانا ممتاز فاروقی نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ایک ہی چھت تلے روزمرہ کی تمام اشیاء خوردونوش معیاری برانڈز، تازہ سامان اور مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں اس بہترین سہولت کے پروپرائیٹر معروف کاروباری شخصیت حاجی راو باقر علی ہیں یہ سٹور گڑھ موڑ اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جہاں معیار، اعتماد اور سہولت کو ترجیح دی گئی ہے
مولانا ممتاز فاروقی نے کہا کہ نئے کاروباری مراکز کے قیام سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے سٹور انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مدینہ سپرسٹور انتظامیہ نے حاجی جام سکندر حیات و شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں گی

دستیاب اشیاء اور بہترین انتظامات۔ خریداری کے لیے آج ہی تشریف لائیں اور معیاری سروس کا تجربہ کریں۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز
03003950555