عوامی لیڈر فام میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رانا لیاقت علی عوام میں۔۔ُ۔۔
چونڈہ میں ابراہیم سویٹس اینڈ بیکرز کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد
شہر چونڈہ کے اسٹیشن چوک میں ’’ابراہیم سویٹس اینڈ بیکرز‘‘ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علاقے کی معروف شخصیت اور عوامی لیڈر ببر شیر رانا لیاقت علی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر نئے بیکرز و سویٹس سنٹر کا افتتاح کیا۔
یہ منصوبہ ابراہیم فریش ملک شاپ کی فخریہ پیشکش ہے، جو خالص دودھ کے معیار کے بعد اب خالص مٹھائیوں اور بیکری مصنوعات کے شعبے میں قدم رکھ چکی ہے۔ افتتاح کے موقع پر علاقے بھر سے معززین، تاجروں، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروپرائیٹر چوہدری عصمت اللہ جٹ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ابراہیم سویٹس اینڈ بیکرز‘‘ کا مقصد عوام کو خالص، معیاری اور تازہ ترین مٹھائیاں و بیکری آئٹمز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو بہترین ذائقہ اور خدمت فراہم کی جائے گی۔
تقریب میں شریک شہریوں نے اس نئے مرکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونڈہ جیسے شہر میں ایسے معیاری سویٹس اینڈ بیکرز کی اشد ضرورت تھی۔
افتتاحی تقریب 16 نومبر بروز اتوار شام 4 بجے رنگا رنگ ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔