گڑھ موڑ کے تاجروں پر مقدمہ خارج نہ ہوا تو عید کے بعد بڑا احتجاج، روزانہ دھرنے کا اعلان
تاجر رہنماؤں کی پریس کانفرنس، بیوٹی فکیشن سکیم فوری مکمل کرنے کا مطالبہ
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق گڑھ موڑ کے تاجروں کے خلاف درج مقدمے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا تاجر رہنماؤں حسن رضا کھیڑا، نعیم اظہر، مہر مدثر عباس، چوہدری گوشہ اور شوکت وڑائچ نے غلام عباس اعوان اور دیگر تاجر برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں پر درج مقدمہ فی الفور خارج کیا جائے اس موقع پر حسن رضا کھیڑا نے کہا کہ اگر مقدمہ فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو گڑھ موڑ پر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔ نعیم اظہر نے اعلان کیا کہ تاجر برادری اپنے حقوق کے لیے ہر حد تک جائے گی، جبکہ مہر مدثر عباس نے خبردار کیا کہ مقدمہ خارج نہ ہونے کی صورت میں عید کے بعد بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک غلام عباس نے گڑھ موڑ پر جاری بیوٹی فکیشن سکیم کو فوری مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ تاخیر سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی
رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز 













