گڑھ_مہاراجہ۔ایک سیلاب کی تباہی دوسرا ہائی ایس والوں کی غنڈہ گردی ، ٹرانسپورٹ ہائی ایس مافیا نے کرائے ڈبل کردیے
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی) ایک سیلاب کی تباہی دوسرا ہائی ایس والوں کی غنڈہ گردی ، ٹرانسپورٹ ہائی ایس مافیا نے کرائے ڈبل کردیے گڑھ مہاراجہ ، گڑھ موڑ سے ملتان جانے والی ہائی ایس کا کرایہ 450 روپے اور احمد پور سیال سے ملتان تک 350روپے مسافروں کو تنگ کر کے لے رہے ہیں اگر مسافر سواریاں کرایہ کم کا کہے ان کے ساتھ الٹا ڈرائیور ، کیلنڈر کی بدتمیزی اور سواریوں کو راستہ میں اتارنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔احمد پور سیال تاملتان تا رنگ پور براستہ ہیڈ محمد والا ہائی ایس مسافر ویگنوں میں اوورچارجنگ جاری۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ ملتان ٹریفک پولیس مظفرگڑھ اور پٹرولنگ پولیس پیر عبدالرحمن ، پٹرولنگ پولیس جوآنہ بنگلہ/ہیڈ محمد والا فوری نوٹس لے شہریوں کا سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔کیا گیا ہے













