سیلاب زدگان کیلئے خدمات کا سفر ان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ڈاکٹر کاشف سلطان۔متاثرین سیلاب کی عملی خدمت سے سکون قلب میسر ہوا ہے۔ڈاکٹر معظم
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی) سیلاب زدگان کیلئے خدمات کا سفر ان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ڈاکٹر کاشف سلطان۔متاثرین سیلاب کی عملی خدمت سے سکون قلب میسر ہوا ہے۔ڈاکٹر معظم، تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز معروف نیورو سرجن اور محسن جھنگ کاخطاب رکھنے والے، سلطان باہو کے خانوادہ کے روشن چراغ صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان نے ڈاکٹر معظم اور اپنی سوشل ورکرزٹیم چوہدری رضوان قدیر چیمہ سابق چیئرمین وزیراعلٰی شکایات سیل جھنگ، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ڈاکٹر فخر عباس، منیرخان، محمد ابراہیم، راناشاہد کےہمراہ دربارسلطان باہو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بستی پرانی، بستی سلطان خضر حیات، چاہ ملکی شریف،موضع بھڈوال، سمندوآنہ،اور احمدپورسیال، گڑھ مہاراجہ ودیگرز میں موقع پر جاکر سیلابی راشن تقسیم تقسیم کیا اور ہمارے نمائندے شیخ محمد امتیاز سے گفتگو میں کہا کہ گڑھ مہاراجہ میں خاتم الانبیاء خیمہ بستی میں پانچ سو افراد کے قیام وطعام کا بندوبست کیا گیا ہے اور اب متاثرہ علاقوں میں جاکر ان میں راشن تقسیم کیا جارہاہے اور ان کی گھروں میں واپسی تک اور گھروں کی تعمیر میں مناسب طورپر معاونت کی پالیسی پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس موقع پر لاہور کے معروف ڈاکٹر معظم نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں دورہ کرکے سیلاب متاثرین کے دکھ درد کودیکھنے کاموقع ملا اور عملی طور پر ان کی خدمت رضائے الٰہی کے حصول کیلئے کی جس سے ہمیں قلبی سکون ملا۔












