معروف تجارتی مرکز گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد دکانداروں کو جرمانے
گڑھ_مہاراجہ (
سٹارنیوز)گڑھ موڑ میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ میونسپل آفیسر ریگولیشن عمران نیازی کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیےاس موقع پر شاہد منصور، لیاقت علی، قیصر عباس سمیت میونسپل کمیٹی کا دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ آپریشن کے دوران تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
#رپورٹ شیخ محمد حسین













