للہ فاؤنڈیش سیلاب زدگان کیلیے تحصیل بھر میں باعزت طعام کے انتظام کرتی ہے۔ ظفراقبال باجوہ۔روزانہ ایک مقام ،ایک دستر خوان کااہتمام قابل تحسین ہے۔امتیازرحمانی

سلطان باہو (بیوروچیف) للہ فاؤنڈیش سیلاب زدگان کیلیے تحصیل بھر میں باعزت طعام کے انتظام کرتی ہے۔ ظفراقبال باجوہ۔روزانہ ایک مقام ،ایک دستر خوان کااہتمام قابل تحسین ہے۔امتیازرحمانی۔تفصیلات کے مطابق للہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ریاض بہار،محمد لطیف،چوہدری کبیر کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل احمد پورسیال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکرباعزت طریقے سے دستر خوان لگاکر کھانے کی سروسز فراہم کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں چاہ ریاض والا،گڑھ مہاراجہ،مو ضع عنایت شاہ،مڈمیرنےوالا،چاہ بہلول والا،فتح پور سمندوآنہ ودیگر مقامات پر متاثرہ افراد کے طعام کے خوبصورت انتظام کیے گیے۔تحصیل احمد پورسیال میں للہ فاؤنڈیش کے سربراہ چوہدری ظفراقبال باجوہ شب وروز خدمت انسانیت میں مصروف ہیں ان کے ہمراہ متحرک ورکرز عمران مہدی،انصر تابش،گوہرخان لنگاہ،مزمل طاہر،شیخ امتیاز رحمانی،شیخ محمدحسین،راناخالد،فیصل عدیل،رانا شاہروز حاذق اپنے لیڈر ظفرباجوہ کے شانہ بشانہ متاثرین سیلاب کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،مقامی سماجی حلقوں کی جانب سے ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

شیخ امتیازرحمانی