امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے یونین کونسل 679/20 کے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے یونین کونسل 679/20 کے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام نے صفائی ستھرائی، بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کے فقدان کی نشاندہی کی۔چوہدری شاہد اقبال گجر نے عوامی نمائندوں اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی اور خوشحال کمیونٹی کی تشکیل کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو ذاتی مفاد نہیں بلکہ خدمتِ خلق کے طور پر دیکھتے ہیں، اور ان شاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔اس موقع پر علاقہ کی معروف شخصیات اظہر اقبال جٹ، سردار خالد نور گجر، سیف اللہ خان بلوچ، فیصل جٹ، ملک قیصر اور ملک ذوالقرنین بھی ہمراہ تھے، جنہوں نے چوہدری شاہد اقبال گجر کی حمایت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔یہ دورہ عوامی سطح پر رابطہ مہم کا حصہ تھا جسے مقامی شہریوں نے سراہا اور خوش آئند قرار دیا۔ایڈمن: چوہدری ہاؤس میڈیا سیل پی پی 123













