ہر شخص کی قیمت اور ڈی پی او مظفر گڑھ غضنفر علی شاہ

تحریر علی امجد چوہدری

جنوبی پنجاب کے معروف یو ٹیوبر شہزاد ویلا منڈا کے والد کو مبینہ طور پر ا غ و ا کیا گیا یہ کوٹ ادو کے دراز کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں مرکزی شاہراہ سے بھی ویلا منڈا کے گھر کا فاصلہ سات آٹھ کلو میٹر ہے راستہ بھی کوئی زیادہ بہتر نہیں ہے یہ خبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ کو بھی ملی جو سیت پور سے چکفرازی اور تونسہ بیراج تک امن و امان کی نگرانی کرتے ہیں ڈی پی او صاحب آج شہزاد کے گھر پہنچے اس کی فیملی سے ملے پولیس کو سخت کاروائی کا حکم دیا اسپشل ٹیم بنائی
انشاء اللہ ڈی پی او صاحب کی زیر نگرانی ملانہ صادق ملانہ جلد بحفاظت بازیاب تو ہونگے ہی مگر ڈی پی او صاحب نے سو کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرکے ایک خاموش پیغام بھی دے دیا ہے کہ مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کا ایک ایک شخص ان کے لیئے قیمتی ہے اور تکلیف میں مبتلا شخص کوئی عام ہے یا خاص سید غضنفر علی شاہ کے نزدیک وہ انتہائی اہم ہے ایک اچھا اشارہ جو ڈی پی او صاحب نے دیا جو عوام کے پولیس پر اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا
علی امجد چوہدری