ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ: اراضی ریکارڈ میں شفافیت، ریونیو نظام کی بہتری اور عوامی سہولتوں کا اہم کردار زمینوں کے ریکارڈ کی نگرانی، انتقالاتِ اراضی، سرکاری واجبات کی وصولی، ریونیو مقدمات کے فیصلے اور اراضی ریکارڈ سینٹرز کی کارکردگی میں بہتری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل
**تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور**
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلعی انتظامی ڈھانچے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا عہدہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق عوام کی زمینوں، ملکیتی حقوق، اراضی کے انتقالات، سرکاری محاصل اور ریونیو سے متعلق قانونی معاملات کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار اکبر چیمہ کی ذمہ داریوں میں ریونیو نظام کی نگرانی، اراضی ریکارڈ کی درستگی اور عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی جیسے اہم امور شامل ہیں۔زرعی معیشت کے حامل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زمین محض جائیداد نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے روزگار، معاشی تحفظ اور خاندانی اثاثوں کی بنیاد ہے۔ اس لیے اراضی کے ریکارڈ کو محفوظ، درست اور شفاف بنانا نہایت ضروری ہے۔ ملکیت کے انتقالات، فرد کے اجرا، زمین کی تقسیم اور دیگر ریونیو معاملات میں قانونی تقاضوں کی پابندی شہریوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی ذمہ داریوں میں ضلع بھر کے ریونیو معاملات کی نگرانی، سرکاری ٹیکسوں اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنانے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے جیسے امور شامل ہیں۔ اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور پٹواریوں کے کام کی نگرانی، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور انتظامی امور میں شفافیت کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔ریونیو عدالتوں میں اراضی سے متعلق مقدمات کی سماعت اور قانون کے مطابق فیصلے بھی اس نظام کا اہم حصہ ہیں۔ زمینوں کے تنازعات میں غیر ضروری تاخیر شہریوں کے لیے مالی اور ذہنی مشکلات پیدا کرتی ہے، اس لیے مقدمات کی بروقت سماعت، میرٹ پر فیصلے اور فریقین کو منصفانہ موقع فراہم کرنا عوامی مفاد کے بنیادی تقاضے ہیں۔اسی طرح اراضی ریکارڈ سینٹرز اور سب رجسٹرار دفاتر کے معائنے کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں، دفتری نظم و ضبط اور خدمات کے معیار کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، ریکارڈ کی بروقت فراہمی اور شکایات کے ازالے سے شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں اور تاخیر سے نجات دلانے میں مدد مل سکتی ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریونیو نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے، زمینوں کے ریکارڈ میں غلطیوں کی اصلاح کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور سرکاری امور میں قانون، میرٹ اور شفافیت کو بنیادی اصول بنایا جائے۔ بالخصوص کسانوں، چھوٹے زمینداروں اور عام شہریوں کو ریونیو دفاتر میں سہل اور بروقت خدمات کی فراہمی انتظامی کارکردگی کا اہم پیمانہ ہے۔ریونیو نظام کی کامیابی صرف سرکاری محاصل کی وصولی تک محدود نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد شہریوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ، قانونی تنازعات کا منصفانہ حل اور سرکاری خدمات تک آسان رسائی بھی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ کے منصب سے وابستہ یہ ذمہ داریاں اس امر کی متقاضی ہیں کہ ضلع میں ریونیو امور کو قانون کے مطابق، شفاف اور عوام دوست انداز میں آگے بڑھایا جائے، تاکہ شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہو اور عوامی مسائل کے حل میں بہتری آئے۔













