سردار غلام قاسم سرگانہ کے گھر ڈکیتی کی واردات اور امیر عباس خان کا رویہ

تحریر علی امجد چوہدری

جھنگ کے بڑے جاگیردار اور جھنگ میں کنگ میکر کا درجہ رکھنے والے سردار غلام قاسم سرگانہ کے گھر ڈکیتی انتہائی غیر معمولی معاملہ ہے علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لیئے سردار غلام قاسم سرگانہ کا کردار ہمیشہ سے مٹالی رہا ہے لاتعداد ایسے معاملات تھے جو سردار غلام قاسم سرگانہ نے اپنی بصیرت اور بردباری سے حل کیئے ان کے گھر ایسی حرکت صرف سردار غلام قاسم سرگانہ اور ان کے ساتھ نہیں ہوئی بلکہ یہ پورے علاقہ کے ساتھ ہوئی ہے ڈی پی او جھنگ فوری طور پر سرگانہ ہاؤس پہنچے اور توقع یہی ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے اور انہیں ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیئے کہ دوسروں کے لیئے نشان عبرت بن جائیں
اس موقع امیر عباس خان کا میاں غلام غازی خان سیال رضا علی خان اور مہر نذر عباس سرگانہ کے ہمراہ سرگانہ ہاؤس جانا سردار غلام قاسم سرگانہ اور ان کے خاندان سے اظہار یکجہتی کرنا اور ذمہ داران کے لیئے کڑی سزا کا عزم کرنا قابل ستائش پے اور ایک شاندار روایت ہے امید ہے کہ جھنگ کی سیاسی سماجی قیادت یک جان ہو کر ذمہ داران کو سزا دلانے کے لیئے اہم کردار ادا کرے گی
علی امجد چوہدری