دربار سلطان باہو پر پاک فضائیہ کو شاندار خراجِ تحسین

تحریر محمد عمران بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری تحصیل

پریس کلب احمد پور سیال ،سی ای او ایم آئی نیوز،تحصیل رپورٹر روزنامہ نوائے انصاف لاہور 03016259159)

بھارتی غرور کو خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو
مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے دربار سلطان باہو پر زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا،اس تاریخی موقع پر پاک فضائیہ کے جانبازوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شاندار ہیومن ماڈل طیارہ J-10C کی شکل میں تیار کیا گیا، وہی طیارہ جو رافیل کو مات دے کر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر چکا ہے

تقریب کی خاص بات مسلم انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین، صاحبزادہ سلطان احمد علی کی شرکت تھی،آپ نہ صرف نیزہ بازی ایشیاء چیمپیئن اور ایک بلند پایہ روحانی شخصیت ہیں، بلکہ سلطان باہو کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے علم و حکمت کے چراغ بھی ہیں،ان کی شخصیت کی سب سے دلنشین بات اُن کا عاجزانہ انداز اور ہر فرد سے جھک کر، مسکرا کر سلام کرنا ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ علم اور تہذیب صرف کتابوں میں نہیں، بلکہ رویوں میں جھلکتی ہے

یہ تقریب نہ صرف جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشنے کا ذریعہ بنی، بلکہ اس بات کا عملی اظہار بھی تھی کہ قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں اور انہیں عزت و وقار سے نوازتی ہیں۔